جہانگیر ترین نے ساری منی ٹریل دی،نوازشریف نے ایک دستاویز بھی نہیں دی،اعتزاز احسن

جہانگیر ترین نے ساری منی ٹریل دی،نوازشریف نے ایک دستاویز بھی نہیں دی،اعتزاز ...
جہانگیر ترین نے ساری منی ٹریل دی،نوازشریف نے ایک دستاویز بھی نہیں دی،اعتزاز احسن

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن نوازشریف نے ایک دستاویز بھی نہیں دی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کومنی ٹریل دینے کاکہتی رہی،لیکن نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک قطری خط دیاگیاجس سے منی ٹریل کاپتہ نہیں چلتا،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیلبری فونٹ کی دستاویزات دی گئیں جوجعلی تھیں۔

اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ لگتا ہے کہ چیف جسٹس زیادہ ہی غصے میں آگئے تھے اورغصے میں بابا رحمت کا ذکر کر گئے،انہوںنے کہا کہ عدالتیں فیصلوں سے اعتماد پیدا کرتی ہیں، وضاحتوں سے نہیں ،فیصلہ حدیبیہ جیسا آئے گا تو عدالتوں پر اعتماد کم ہو گا، شریف خاندان نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا،کوئی مقدمہ نہیں چلا،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی،فوجداری مقدمات پر کوئی چھوٹ نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ فراڈ منی لانڈرنگ کے کیس زائدا لمعیاد نہیں ہوتے ،حدیبیہ کیس میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ بھی غلط ہے۔

مزید پڑھیں:۔حمید الدین سیالوی نے ملک بھر کے علماء و مشائخ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا

مزید : لاہور


loading...