افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر حملہ، پانچ دھماکے، فائرنگ کا سلسلہ جاری

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر حملہ، پانچ دھماکے، فائرنگ کا ...
افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر حملہ، پانچ دھماکے، فائرنگ کا سلسلہ جاری

  



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے دارالحکومت کابل میں واقع ٹریننگ سنٹر پر حملہ کیا گیا ہے، حملہ آوروں نے سنٹر پر پانچ دھماکے کیے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں دعوت یونیورسٹی کے پاس واقع این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر صبح 10 بجے کے قریب حملہ کیاگیا۔ حملہ آوروں نے آتے ہی پانچ دھماکے کیے جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ حملہ آورٹریننگ سنٹر کے قریب واقع نو تعمیر شدہ گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور سنٹر پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں