ہیر کی قبر کے اوپر چھت میں ایسی کیاچیز موجود ہے جس کا راز ابھی تک کوئی نہیں جان سکا،یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہیر کی قبر کے اوپر چھت میں ایسی کیاچیز موجود ہے جس کا راز ابھی تک کوئی نہیں ...
ہیر کی قبر کے اوپر چھت میں ایسی کیاچیز موجود ہے جس کا راز ابھی تک کوئی نہیں جان سکا،یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



جھنگ(ایس چودھری )ہیر اور رانجھا لوک داستان کے کلاسیک کردار ہیں لیکن انہیں محض افسانہ نہیں کہا جاسکتا۔جھنگ کے لوگ تو ہیر کے وجود اور اسکی شخصیت سے آگاہ ہیں اور اسکو افسانہ نہیں مانتے بلکہ ہیر کو عقیدت سے وہ مائی ہیر کہتے اور اسکے مزار پر جا کر دعائیں کرتے ہیں۔

مائی ہیر کے مزارسے کئی روایات منسوب ہیں۔اسکی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ مزار کی عمارت عجیب و غریب ہے۔ قبر کے عین اوپر تقریباً بارہ فٹ قطر کا ایک سوراخ نظر آتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بارش کا پانی اس سوراخ کے ذریعے عمارت کے اندر نہیں آ پاتا ۔اسکو مائی ہیر کی کرامت کہا جاتا ہے۔ مزار کے مجاوروں کے مطابق بزرگوں کے مزارات کی چھتوں میں ایسے سوراخ رکھے جاتے تھے۔تاہم یہ ایک راز ہے جس پر مخلتف طرح کی باتیں کی جاتی ہیں

اور یہ روایت بھی بیان کی جاتی ہے کہ چونکہ اس ایک قبر میں صرف مائی ہیر ہی نہیں میاں رانجھا بھی دفن ہے اس لئے مزار کی چھت میں بڑا سوراخ رکھا گیا تاکہ ان کی قبر پر سورج کی روشنی اور ہوا آتی رہے۔ لیکن ماہر تعمیرات کا کہنا ہے کہ جس زمانے میں یہ مزار بنا تھا تب ایسی عمارتوں کی چھت یا تو بنائی ہی نہیں جاتی تھی یا اس میں سوراخ رکھا جاتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس