بلاول بھٹو زرداری ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے خطاب کریں گے
عمرکوٹ (رپورٹ ۔سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے خطاب کریں گے جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہےتفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج شام عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے عوام سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں پی پی مقامی قیادت کی جانب سے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ایسی سلسلے میں گزشتہ روز پی پی ضلع صدر و رکن صوبائی اسمبلی سید علی مردان شاہ کی قیادت میں کھاروڑو سید میں میٹنگ کی گئی جس میں ضلع کونسل چئیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ, وائس چئیرمین حاجی بقا پلی, میونسپل چئیرمین خالد سراج سومرو, پی پی ضلع جنرل سیکرٹری صوفی نواز, انفارمیشن سیکرٹری برھان دین کنبھار,عمرکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے سابقہ صدور حضرات سمیت دیگر پی پی رہنماؤں نے شرکت کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہولوگرام ذریعے خطاب میں زیادہ سے زیادہ کارکنان کو شامل کیا جائے اور عمرکوٹ میں پہلے ہولوگرام خطاب کو کامیاب کرایا جائےگا دوسری جانب پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے کئیے جانے والے خطاب کی عمرکوٹ کے جیالے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں آج کے خطاب کیلئے عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے پنڈال سجایا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ عمرکوٹ کے بعد کنری سامارو, پتھورو میں بھی ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے بلاول بھٹو ذرداری کی جانب سے خطابات کیے جائیں گے ۔ پی پی کے ضلع انفارمیشن سیکرٹری برھان کنبھار نے میڈیا کو بتایا کہ پی پی چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری کا خطاب عمرکوٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گا آج کے خطاب میں پی پی جیالے اور خواتین کارکنوں کیونکہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ عمرکوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتاہے اور پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہےبلاول بھٹو کے خطاب کے حوالے سے کارکنوں کا جوش قابل دید ہے ۔