نیب کا حدیبیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا حدیبیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
نیب کا حدیبیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ریفرنس مسترد کرنے کے فیصلے کےخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کےلئے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی جبکہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا،نیب ذرائع کے مطابق حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جلد ہی دائر کی جائے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام فیصلے کےخلاف نظرثانی اپیل تیار کررہے ہیں، اس کےلئے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی اور اس پر نیب کے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں،نیب ذرائع نے بتایا نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کرکے اسے چند روز میں دائر کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ٹریننگ سنٹر پر حملہ، پانچ دھماکے، فائرنگ کا سلسلہ جاری

مزید : قومی