ایشز سیریز تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی انگلینڈ کو عبرتناک شکست، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

ایشز سیریز تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی انگلینڈ کو عبرتناک شکست، سیریز میں فیصلہ ...
ایشز سیریز تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی انگلینڈ کو عبرتناک شکست، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

  



پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں روایتی حریف انگلینڈ کو ایک اننگ اور 41 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلین کپتان سٹیون سمتھ کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پہلے سے مشکلات کا شکار انگلش ٹیم پانچویں روز کینگروز کی چھلانگوں کے آگے ٹک نہ پائی اور صرف 218 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 403 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 662 رنز بنائے۔ دوسری اننگ میں انگلش ٹیم آسٹریلیا کی طرف سے دی گئی 259 رنز کی لیڈ بھی نہ اتار پائی اور پویلین لوٹ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی کامیابی کے پیچھے منگیتر نکلیں

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس نے 55 اور میلان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی گورا کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ پایا۔ آسٹریلیا نے یہ میچ ایک اننگ اور 41 رنز کی واضح برتری کے ساتھ جیت لیا جس کے بعد آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پہلی اننگ میں کیریئر بیسٹ 239 رنز بنا کر ٹیم کی لیڈ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کو مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...