جہانگیرترین نااہلی، الیکشن کمیشن نے این اے 154 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد این اے 154 لودھراںمیں ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین این اے 154 لودھراں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث ان کی نشست خالی ہو گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اورالیکشن کمشنر پنجاب سے ڈی آر او، اورریٹرننگ اسسٹنٹ آفیسروں کے نام مانگ لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ2روز تک لودھراں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا،لودھراں میں ضمنی انتخاب فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونے کاامکان ہے۔
ضرور پڑھیں: دعا منگی کی امریکہ میں کس سے دوستی ہوئی اور وہ اسے دھمکیاں کیوں دیتا تھا ؟ حیرت انگیزانکشاف ہو گیا
مزید پڑھیں:۔کلر کہار میں نجی کالج کی بس کو حادثہ، 6 طالبات زخمی