” میں نے تو یہ کہا ہی نہیں کہ۔۔۔“جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی منظرعام پر ، انتہائی حیران کن اعلان کردیا
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)نااہلی کیس میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرخان ترین کوتاحیات نااہل قراردیا جس کے بعد طرح طرح کے تبصرے ہونا شروع ہوگئے اور جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی خان ترین بھی میدان میں آگئے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ ” چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئرہوگئے، انشاءاللہ آئندہ وزیراعظم ہوں گے “۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
علی خان ترین کے ٹوئیٹ کے بعدتحریک انصاف کے کارکنان کچھ زیادہ ہی پرجوش ہوگئے اور گرافک بنا کر سوشل میڈیا پر شیئرکردیئے جن کے مطابق ”ہیلی کاپٹر بھی چلے گا اور اے ٹی ایم بھی ڈبل ہوگا، جہانگیرترین کے بیٹے علی خان ترین کا دبنگ اعلان ،روک سکو تو روک لو“۔ یہ گرافک سامنے آتے ہی علی خان ترین نے وضاحت کرتے ہوئے لکھاکہ ”جناب، حمایت کرنے پر شکریہ لیکن یہ جعلی ہے “۔
Thank you for the support janab, but this is fake. https://t.co/mqdqUlXBjM
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) December 18, 2017