موسیٰ گیلانی نے تحریک انصاف کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز اوکاڑہ سے لاہور واپسی پر مبینہ طورپر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس پر پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کے لیے مقامی پولیس کو درخواست بھی دیدی جبکہ اطلاعات تھیں کہ گیلانی فیملی نے بھی مقدمہ درج کرانے پر غورشروع کردیاہے تاہم اب قاسم گیلانی نے بتایاکہ تحریک انصاف کیساتھ معاملات کلیئرہوگئے ہیں اور ہم کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہے ۔
براہ راست ٹی وی نشریات، مختلف ڈرامے یا میچ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اطلاعات کے مطابق موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور غلط فہمی دور ہوگئی ، پولیس کو دی گئی درخواست کی پیروی نہیں کریں گے کیونکہ مسئلہ حل ہوگیاہے ، پاکستان پیپلزپارٹی ایک پرامن اور برداشت والے پاکستان کیلئے کوشش جاری رکھے گی ۔بعدازاں قاسم گیلانی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ ”تحریک انصاف اور علی موسیٰ گیلانی دونوں نے قانونی کارروائی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور فریقین اپنی درخواستیں واپس لے رہے ہیں ، دونوں کا موقف ہے کہ جان بوجھ کرایک دوسرے کو نشانہ نہیں بنایاگیا“۔