” انڈے سے سوئیاں اور خون نکل آیا تو عامل نے بتایا کہ ....“زائچہ گھر میں جانئے جادوٹونے کی حقیقت

” انڈے سے سوئیاں اور خون نکل آیا تو عامل نے بتایا کہ ....“زائچہ گھر میں جانئے ...
” انڈے سے سوئیاں اور خون نکل آیا تو عامل نے بتایا کہ ....“زائچہ گھر میں جانئے جادوٹونے کی حقیقت

  



انڈے سے سوئیاں اور خون نکل آیا

شعیب (فیصل آباد)

سوال: میں آج کل بہت پریشان ہوں کاروباری اور گھریلو حالات کی پریشانی کی وجہ سے میں ایک عامل کے پاس گیا۔ انہوں نے ایک انڈے پر کچھ پڑھا اور اسے میرے سر پر پھیرا اس کے بعد اس کو توڑا تو اس میں سوئیاں اور خون موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمہارا خون ہے اور یہ سوئیاں تمہارے پتلے میں چبھوئی گئی ہیں۔ تم پر بہت سخت کالا علم ہوا ہے اگر تم نے اپنا علاج نہ کروایا تو تباہ ہو جاﺅ گے۔ میں نے علاج کے لئے پوچھا تو انہوں نےکہا دس ہزار لگیں گے۔ ایک تو میں حالات کا مارا دوسری اتنی بڑی رقم، مایوسی میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ مہربانی فرما کر زائچہ بنا کر بتائیں کہ کیا حقیقت ہے؟

جواب: جادو اور کالا علم ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلے ہوئے ہیں۔ پھر ان سے بھی زیادہ جعلی عامل اور پیر عام لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ یہ لوگ شعبدہ بازی سیکھ لیتے ہیں اور سادہ لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں۔ انڈے سے سوئیاں نکالنا بھی ایک شعبدہ ہے۔ اس کا تجربہ آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ ایک انڈے کو سرکہ میں بھگوئے رکھیں۔ انڈہ نرم ہو جائے گا اس میں سوئیاں ڈال دیں اور سرنج کے ذریعے مرغی کا خون ڈال دیں جب انڈہ دوبارہ سخت ہو جائے تو اسے آپ لوگوں کے سامنے توڑیں گے تو لوگ سمجھیں گے کہ کالا علم کے اثرات اس انڈے میں آگئے ہیں یہ سب لوگوں کی نفسیات سے کھیلنے کا طریقہ ہے۔ انہی باتوں کی وجہ سے لوگ اصل علم سے متنفر ہو گئے ہیں اور اصل نقل کی تمیز ختم ہو گئی ہے۔ بہرحال آپ کے زائچہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ساڑھ ستی کا شکار ہیں۔ آپ طلسم زحل بنوا کر اپنے پاس رکھیں۔ اپنی جائے رہائش، طرز رہائش تبدیل کریں نماز پنجگانہ ادا کریں، صدقات دیں اور روحانی تدبیر اختیار کریں۔

کسطرح کا کاروبارراس آئے گا،دوسری شادی ہوگی یا نہیں؟

اکرم ( لاہور)

سوال: میرا زائچہ بتا دیں، لکی دن، تاریخ، نمبر بھی بتائیں۔ میرا موافق نگینہ کونسا ہے، میرا انعامی بانڈ کب نکلے گا، میرے لئے دوسرے مسائل کیسے رہیں گے اور یہ بھی بتائیں کہ میرے لئے تھوک، گندم، مصنوعات، یا پراپرٹی بروکری میں کونسا کاروبار شروع کرنا بہتر ہے اور مندرجہ بالا کاروبار میں سے کس میں شراکت بہتر رہے گی؟

جواب: آپ کا انعام نکلنے کا یوگ بن رہا ہے لیکن صرف پرائز بانڈ کے ذریعے۔ پرچی جوّا سے ہرگز نہیں۔ دوسری شادی آپ کے لئے موافق نہیں، کاروباری شراکت کے لحاظ سے دونوں شعبے بہتر ہیں۔ لیکن تھوک گندم مصنوعات، زیادہ بہتر ہے۔ آپ کا موافق نگینہ پکھراج، مبارک دن جمعہ، زائچہ زہرہ، سعد عدد 6 سعد خوراک اور پھل: سیب، انگور اور گندم۔ علم اعداد کے لحاظ سے بھی آپ کا عدد 6 بن رہا ہے۔ سعد رنگ ہلکا سبز ہے۔

صحت کے گھرپر نحوست کا سایہ

وقاص(کراچی)

سوال: میں کب تک صحب یاب ہو جاﺅں گا؟

جواب: آپ کے زائچے کہ چھٹے خانے میں جو کہ بیت المرض ہے وہاں زحل کی موجودگی نحس اثرات اور صحت کی خرابی کا باعث ہے۔ 2018ءمیں صحت کی بہتری نظر آرہی ہے صدقات اور روحانی وظائف سے مسائل کا حل ممکن ہے۔

پسند کی شادی

امیر معاویہ (کراچی)

سوال: میں ’س‘ نام کی ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں، کیا میری شادی اس سے ہو جائے گی۔ ہماری ازدواجی زندگی کیسی گزرے گی؟

جواب: زائچوں کی روشنی میں آپ دونوں کے طالع میں موافقت پائی جاتی ہے، شادی کے امکانات بھی موجود ہیں۔ صرف ثابت قدمی اور حالات سے مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔

وقت گزر رہا ہے،منگیتر نہیں آرہا

فریحہ(سیالکوٹ)

سوال: میری منگنی ہوئے پانچ سال گزر گئے ہیں میرا منگیتر بیرون ملک گیا ہوا ہے۔ ان پانچ سالوں میں کبھی کبھی فون آتا ہے اور جب بھی شادی کی بات ہو تو ٹال مٹول کرتا ہے کہ ابھی تک سیٹ نہیں ہو سکا ہوں، وقت گزر رہا ہے اور مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ براہ مہربانی زائچوں کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب: زائچوں کی روشنی میں آپ کے لئے رہنمائی ہے کہ آپ کی شادی یہاں ہونا مشکل نظر آرہی ہے، اپنے منگیتر سے دو ٹوک بات کریں۔ درمیان میں لٹکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بیرون ملک جاکر اکثر لوگ نیشنلٹی حاصل کرنے کے لئے شادی کر لیتے ہیں لیکن اس حقیقت کو اپنے گھر والوں اور رشتے داروں سے چھپا کر رکھتے ہیں۔ بہرحال جو بھی حقیقت ہے وہ واضح کریں اور پھر فیصلہ کریں۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید : مخفی علوم


loading...