جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی: مریم اورنگزیب

جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟جب دو پیمانے ...
جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی: مریم اورنگزیب

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر کیوں نہیں رکھا گیا؟جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی یہ آوازیں پاکستانی عوام کے دباو پرآئیں،اپنے دفاع میں کچھ کہنااداروں سے تصادم نہیں ہوتا۔

” میرے والد سعودی عرب میں اس حال میں پھنسے ہیں، ان کی مدد کریں“ پاکستانی لڑکی نے قوم سے اپیل کردی ، پاکستانیوں کی ہمت کا امتحان شروع ہوگیا

راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب آئین کے خلاف فیصلے آئیں تو ادارے کو صفائی دینا پڑتی ہے۔ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے,ہماری جماعت کو نواز شریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے کوئی شک میں نہ رہے نواز شریف کو صرف عوام ہی ووٹ کے ذریعے نکال سکتے ہیں۔ نوازشریف نے40 سال پراناحساب بھی پیش کیا، انہوں نے عوام کیلئے جوبیڑااٹھایااسے پو راکریں گے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مسلم لیگ(ن)نے ملک سے لو ڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، حکومت نے قوم سے کیاہروعدہ پوراکیا، گلگت سے کر اچی تک حکومت نے منصوبے لگائے،28جولائی کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا، عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی۔ پاکستان میں ہرجگہ مسلم لیگ(ن)کے کا م نظرآئیں گے،عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔ 2013 میں ملکی معیشت بدتراورملک میں اندھیرے تھے، آج معاشی ترقی اوردہشت گردی کے خاتمے کی بات ہوتی ہے۔عمران خان کی بات کاجواب دینااپنےلیےشرمندگی کاباعث سمجھتی ہوں،جس میٹروپرخان صاحب تنقید کرتےتھےاپنےصوبے میں جنگلا نہ لگاسکے،خیبر پختونخوا میں انصاف بس کےٹائرپنکچرہوگئےہیںخان صاحب سےجوبھی شخص سوال کرےوہ اس کوگالی دیتےہیں

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی