یمنی فوج نے حوثیوں کی بچھائی گئی 6ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
صنعاء(این این آئی)یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی علاقے الجوف میں الیتمہ کے محاذ پر حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی 6ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ الیتمہ کے علاقے سے 5800 بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔ الیتمہ کو باغیوں سے چھڑانے کے بعد علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا جبکہ فوج کے انجینیرنگ سکواڈ نے دن رات کی محنت سے چھ ہزار سے زاید باردوی سرنگیں تلف کی ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں شکست خوردی حوثی باغیوں نے اپنا تعاقب روکنے کے لیے زیرقبضہ علاقوں کے اطراف میں گھروں اور کھیتوں میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر رکھی ہیں۔بچھائی بارودی سرنگیں مقامی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔