مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں: عاصمہ جہانگیر

مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں: عاصمہ جہانگیر
مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں: عاصمہ جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہر کوئی اپنا اپنا کام کرے گا تو ملک چلے گا، مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں،یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے۔

یمنی فوج نے حوثیوں کی بچھائی گئی 6ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہیں، تو بھی لوگ تنقید کرتے ہیں، اور اگر اعلی عدلیہ سے گاڈ فادر جیسی آوازیں کسی جائیں گی تو کیا جواب نہیں آئے گا؟انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ ماتحت عدلیہ کرپٹ ہے، اعلی عدلیہ زیادتی کرے گی تو سائل کہاں جائیں گے، صرف تقریروں سے کام نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی، کرائی نہیں جاتی، یہ کہنا کہ پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کرے گی توعدلیہ کرے گی، وہی دلیل ہے جو جرنیل کہتے ہیں کہ سویلین اپنا کام صحیح نہیں کر رہے تو ہمیں آنا پڑا۔

یمنی فوج نے حوثیوں کی بچھائی گئی 6ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں

مزید :

لاہور -