اٹلانٹا ایئرپورٹ پر بجلی منقطع، ایک ہزار پروازیں منسوخ
اٹلانٹا(این این آئی)امریکی شہر اٹلانٹا کا ہرٹس فیلڈ جیکسن بین الاقوامی ایئرپورٹ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے سبب جزوی طور پر بند ہے اور بہت سی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔11گھنٹے کے بعد بجلی بحال ہوئی ۔
امریکی ٹی وی کے مطابق یہ ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہے جہاں سے روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں اور تقریباً ڈھائی ہزار پروازیں آتی جاتی ہیں۔بجلی کی عدم فراہمی کے سبب مسافر اندھیرے ٹرمینل یا پھر طیارے میں پھنسے رہے،بہت سی پروازیں جنھیں وہاں اترنا تھا انھیں دوسری طرف موڑ دیا گیا ہے یا ایئرپورٹ کے روانگی والے حصے میں روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی جیارجیا پاور کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں زیر زمین کہیں بجلی کی لائن میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ آگ کا سبب پتہ نہیں چلا ہے ،فلائٹ کنٹرول ٹاور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے جبکہ یونائیٹڈ، ساؤتھ ویسٹ اور امریکن ایئرلائنز جیسی اہم ایئرلائنز نے پورے دن کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں ۔
ڈیلٹا ائرلائنز نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کی جو پروازیں وہاں اتر چکی ہیں ان کے مسافروں کو طیارے سے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ انھیں محدود دروازوں تک نہیں پہنچا پا رہے ہیں۔مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے حالات سے نمٹنے کے لیے مزید پولیس فورس وہاں بھیجی ہے۔واضح رہے کہ 11گھنٹے کی مرمت کے بعد ایئر پور ٹ کی بجلی بحال کردی گئی ہے ۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔