آرمی چیف کی سینیٹ اجلاس میں شرکت، بریفنگ کے بعدسوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا:چیئرمین سینیٹ

آرمی چیف کی سینیٹ اجلاس میں شرکت، بریفنگ کے بعدسوال و جواب کا سیشن بھی ...
آرمی چیف کی سینیٹ اجلاس میں شرکت، بریفنگ کے بعدسوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا:چیئرمین سینیٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیرمین سیینٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ کل (منگل)آرمی چیف سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے بند کمرے  کے اجلاس میں بریفنگ دیں گے ،جس میں ان کے ساتھ ڈی جی ایم اوز بھی شریک ہوں گے ،بریفنگ کے بعدسوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا۔

اجے دیوگن ہمیشہ لڑکوں کے ایک گروہ کے ساتھ ہوتا جو میرے گروپ کی لڑکیوں کو پھنسانے کے چکر میں رہتا تھا: اداکار ہ تبو

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قائدایوان ،حزب اختلاف کی مشاورت سے12 دسمبرکوآرمی چیف کوخط لکھا تھا،قومی سلامتی کی صورتحال پرآرمی کانقطہ نظربھی جانناچاہیے۔انہوں نے بتا یا کہ کل پورے ا یوان پرمشتمل کمیٹی کااجلاس ہے کمیٹی خارجہ امورکی پالیسی گائیڈلائنزسے متعلق ہے،سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا بند کمرا اجلاس ہوگا کمیٹی میں بریفنگ کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوگا۔انہوں نے ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی کردی ہیں ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی


loading...