ممبئی،دکان میں آتشزدگی کے بعد چھت گرنے سے12 افراد ہلاک

ممبئی،دکان میں آتشزدگی کے بعد چھت گرنے سے12 افراد ہلاک
ممبئی،دکان میں آتشزدگی کے بعد چھت گرنے سے12 افراد ہلاک

  



ممبئی(صباح نیوز)بھارت کے شہر ممبئی کی ایک دکان میں آگ لگنے کے بعد چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سکی ناکہ کے ایک کمپاونڈ میں واقع دکان میںآگ لگی، جس پر 30منٹ کے بعد ہی قابو پالیا گیا ۔دکان مالک کا کہناتھا کہ حادثے کے وقت دکان میں 10سے 15افراد کام کررہے تھے جبکہ بعض افراد دکان کی چھت گرنے سے پہلے ہی نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 12افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں تاہم کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...