حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں،پنجاب حکومت کوکرپشن کاحساب دیناہوگا:عبدالعلیم خان

حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں،پنجاب حکومت کوکرپشن کاحساب دیناہوگا:عبدالعلیم خان
حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں،پنجاب حکومت کوکرپشن کاحساب دیناہوگا:عبدالعلیم خان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی بے صبرے نہ ہوں پنجاب حکومت کوکرپشن کاحساب دیناہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ حنیف عباسی اپنابندوبست کریں نوازلیگ کومنشیات فروش کے علاوہ کوئی نہیں ملا،منشیات فروشی کی سزاآئین پاکستان میں پھانسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو جنگلہ بس،اورنج ٹرین اوردیگرمنصوبوں کابھی حساب ہوگا۔

جہاز جہانگیر ترین کا اور پٹرول علیم خان کا استعمال ہو تاتھا :حنیف عباسی

واضح رہے حنیف عباسی کا آج پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان پرسپریم کورٹ اور نیب میں بھی کیس چل رہاہے ان پر دو ایف آئی آر ہیں جو کہ ایف آئی اے نے کاٹی ہیں ،عبدالعلیم خان نے ان میں 26 کروڑ اور ایک میں 36 چھتیس کروڑ واپس کرنے کا کہاہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی