اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں:جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام

اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں:جنرل ریٹائرڈ ظہیر ...
اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں:جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر اسلام نے کہاہے کہ اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو کہ دھرنے کرواتے ہیں ، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا اداروں نے ایسے لوگ ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں ؟جس پر جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام کا کہناتھا کہ میرا خیال نہیں ہے کہ کہ دھرنے کروانے والی بات درست ہے ۔نجی ٹی وی کے نمائندے نے اس کے فوری بعد اگلاسوال کیا کہ آپ بھی 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے ؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ وہ تنقید برائے تنقید ہے ،ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں اپنی مدت پوری کر کے ہی ڈی جی آئی ایس آئی بنا تھا اور یہ بھی کسی غلط پراپیگنڈہ کا حصہ تھا کہ میں نے اپنی مدت پوری نہیں کی ۔انہوں نے بتایا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔