پنجاب حکومت کے ترقیاتی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہیں : ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

پنجاب حکومت کے ترقیاتی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہیں : ڈاکٹر عائشہ ...
پنجاب حکومت کے ترقیاتی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہیں : ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختلف شعبوں میں کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات پنجاب اکنامک رپورٹ کی شکل میں دیگر صوبوں کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

گجرات اورہماچل پردیش کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کو برتری حاصل

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے مختلف سیکٹرز خاص کر توانائی ، صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں حاصل ہونے والے اہداف، درپیش مسائل اوران سے نمٹنے کے لئے پالیسی سازی اور لائحہ عمل بارے ”پنجاب اکنامک رپورٹ2017“کی رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے7فیصد جی ڈی پی ٹارگٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جن میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی رہی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب اکنامک رپورٹ کے پہلے حصے میں مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی ، دوسرے حصے میں درپیش چیلنجز جبکہ تیسرے حصے میں اس حوالے سے پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مفصل لائحہ عمل پیش کیا گیا۔ پنجاب کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح بے روزگاری کا مسئلہ درپیش ہے ۔حکومت پنجاب محدود وسائل کی وجہ سے ہر سال قومی دھارے میں شامل ہونے والے تعلیم یافتہ اور سکلڈ نوجوانوں کو گورنمنٹ سیکٹر میں روزگار نہیں دے سکتی جس کے لئے نجی سیکٹر کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا- یہی وجہ ہے کہ پرائیویٹ پاٹنرشپ میں اضافے کو صوبے کے ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے طے کردہ قواعد و ضوابط کی پابند ہیں۔ حکومت پنجاب پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے توانائی کے بحران کے خاتمے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔مزید برآں لوگوں کو کاروبارکی طرف راغب کرنے کے لئے انہیں شانداربزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب غیرملکی صنعتی شعبے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اپنے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی بھی یقینی بنارہی ہے ۔صحت اور تعلیم کے شعبہ میں سہولیات اور خدمات کی فراہمی کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس موقع پرصوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اکنامک رپورٹ2017پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ریسرچ کی شاندار کاوش ہے جو آئندہ سالوں میں صوبے میں پالیسی سازی ، ترقیاتی اہداف کے تعین اور حصول میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کی تقریب رونمائی میں وزراء، پارلیمنٹیرین، سرکاری افسران اور اکیڈیمیہ کے نمائندگان کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب نہ صرف تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کامیاب ہوچکا ہے بلکہ پالیسی سازی کے عمل میں تمام شعبوں کی نمائندگی کو یقینی بنارہا ہے۔تقریب سے ماہرمعاشیات حفیظ پاشا ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جہانزیب خان اور ماہرمعاشیات تراب حسین، ڈاکٹر اعجاز نبی نے بھی خطاب کیا۔

واضح رہے کہ تقریب رونمائی کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا تھیں جبکہ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران ،وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان ، صوبائی وزیر بہبود آبادی مختار بھرت، سابق مشیر خزانہ حفیظ پاشا، چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانگزیب خان، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار سہوکے علاوہ ملک بھر سے ماہرین معاشیات ، اکیڈیمیہ، بزنس ، صنعت و تجارت سے وابستہ نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : لاہور


loading...