چیئرمین سینیٹ سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات،امریکی صدر کا فیصلہ عالمی امن تباہ کردے گا:رضاربانی

چیئرمین سینیٹ سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات،امریکی صدر کا فیصلہ عالمی امن ...
چیئرمین سینیٹ سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات،امریکی صدر کا فیصلہ عالمی امن تباہ کردے گا:رضاربانی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آں لائن)چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کافیصلہ عالمی امن تباہ کردے گا،عالمی برادری نے کشمیر اور فلسطین پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی شادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری

اسلام آباد میںچیئرمین سینیٹ رضاربانی سے فلسطین کے سفیرولید احمد محمود ابوعلی نے ملاقات کے دوران فلسطین کے سفیرنے حمایت پرپاکستان حکومت، سینیٹ اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرسب سے پرانے حل طلب مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان بالا نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے قانون سازی نہیں کی جبکہ او آئی سی ٹھوس اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی


loading...