عرب ملک میں برطانوی خاتون سفارتکار کی لاش انتہائی شرمناک حالت میں برآمد ، قتل سے پہلے کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر دنیا لرز اُٹھی

عرب ملک میں برطانوی خاتون سفارتکار کی لاش انتہائی شرمناک حالت میں برآمد ، ...
عرب ملک میں برطانوی خاتون سفارتکار کی لاش انتہائی شرمناک حالت میں برآمد ، قتل سے پہلے کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر دنیا لرز اُٹھی

  



بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں فرائض سرانجام دینے والی برطانوی سفارتخانے کی ایک خاتون اہلکار کو نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انتہائی سفاکی سے قتل کر ڈالا اور لاش ایک موٹر وے کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ 

میل آن لائن کے مطابق 30 سالہ ربیکا ڈائکس نے برطانوی حکومت کے لئے 2010 ءمیں کام کا آغاز کیا تھا۔ جمعہ کی رات وہ لبنانی دارلحکومت میں رات کے وقت ایک کلب میں موجود تھیں اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نصف شب کے بعد کسی وقت انہیں درندگی کا نشانہ بنایا گیا ۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ربیکا کی لاش جب ملی تو اس کے گلے میں رسی بندھی ہوئی تھی ۔ ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ بظاہر اس جرم کی وجوہات سیاسی نظر نہیں آتی ہیں ۔ ربیکا کے خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ” ہم اپنی پیاری ربیکا کی موت پر شدید دکھی ہیں ہم تمام تر کوشش کر رہے ہیں کہ یہ جان سکیں کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا اور ان کی جان لینے درندہ صفت مجرم کون ہیں۔ ہماری گزارش ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میڈیا ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔“

مزید : عرب دنیا


loading...