’ اب میں اپنے آپ کو روک نہیں سکتی‘ خاتون نے اپنی سگی ماں کو کھانے کا اعلان کر دیا، لیکن کیوں؟ اِس کی حقیقت جان کر آپ کو غصے کی بجائے اِس سے ہمدردی محسوس ہو گی

’ اب میں اپنے آپ کو روک نہیں سکتی‘ خاتون نے اپنی سگی ماں کو کھانے کا اعلان کر ...
’ اب میں اپنے آپ کو روک نہیں سکتی‘ خاتون نے اپنی سگی ماں کو کھانے کا اعلان کر دیا، لیکن کیوں؟ اِس کی حقیقت جان کر آپ کو غصے کی بجائے اِس سے ہمدردی محسوس ہو گی

  



لندن(نیوز ڈیسک)مغربی ممالک میں مرنے والوں کو ہتک آمیز طریقے سے ٹھکانے لگانے کا رواج تو پہلے ہی پایا جاتا ہے لیکن اس کرسمس کے موقع پر ایک خاتون نے اپنی مردہ ماں کو کھانے کا اعلان کر کے تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالی ہیں۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق ڈیبراپارسنز نامی 41 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں کی موت کے بعد سے شدید دکھی تھی اور بار بار اس کے جسم کی راکھ کو چھو کر اس کی قربت محسوس کرنے کی کوشش کرتی تھی۔ اسی کوشش میں ایک بار اس نے کچھ راکھ کو انگلی سے لگا کر چاٹ بھی لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ ماں کی لاش کی راکھ چاٹنے سے اسے پہلی بار کچھ سکون محسوس ہوا اور اس نے فیصلہ کیا کہ اس کرسمس کے موقع پر اس راکھ کو بھنے ہوئے گوشت پر ڈال کر کھائے گی ۔

ڈیبرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں کی موت پر بے حد دکھی ہے اور اس کا خیال ہے کہ ماں کے جسم کی راکھ کھانے سے وہ خود کو اس کے زیادہ قریب محسوس کر سکے گی اور اس کے غم میں کمی آ جائے گی ۔ اس بات پر ڈیبرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ” مجھے معلوم ہے کہ آپ مجھے پاگل سمجھتے ہیں لیکن اگر میں اپنی ماں کے جسم کی راکھ کو اپنے جسم کا حصہ بنا کر ان کے اور قریب ہونا چاہتی ہوں تو یہ ان کی ہتک ہے یا ان کے لئے محبت اور احترام ؟“ ڈیبرا کی والدہ کی وفات مئی کے مہینے میں سینے کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...