مسلم لیگ(ن) ایماندار افسر کو برداشت نہیں کرتی: اسد عمر

مسلم لیگ(ن) ایماندار افسر کو برداشت نہیں کرتی: اسد عمر
مسلم لیگ(ن) ایماندار افسر کو برداشت نہیں کرتی: اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اعظم صوفی کو معزول کر کے مسلم لیگ(ن) نے پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ایماندار افسر کو برداشت نہیں کرتی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا اپنے ایک بیان میں کہناتھاکہ اقرباء پروری پر پرورش پانے والی سرمایہ دارانہ ذہنیت بدترین ہو چکی ہے، مسلم لیگ ایماندار اور قومی مفاد کی نگرانی کرنے والے افسر کو برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم صوفی کو معزول کرکے مسلم لیگ(ن) نے پیغام دیا ہے کہ کوئی میرٹ پر فیصہ کرنے کی جرات نہ کرے۔ پی ایل ٹی ا یل کے ایم ڈی کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے عوامی مفاد کے تحفظ کی جسارت کی ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

اسلام آباد -