پی ٹی آئی اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات پر انتخابی مہم چلا رہی ہے :مریم نواز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات پر انتخابی مہم چلا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے انتخابی مہم شروع کرنا پارٹی کو بھاری پڑے گا۔
اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 'عمران خان نے بار بار کہا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے مگر انہیں جانے دیا گیا جس سے پتا چلتا ہے کہ ہمارے لیے اور عمران خان کے لیے فیصلے اور طرح کے ہیں'۔