دعوہ سینٹر میں سالانہ تقسم اسناد کی تقریب ، امام حرم شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی کی شرکت

دعوہ سینٹر میں سالانہ تقسم اسناد کی تقریب ، امام حرم شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی ...
دعوہ سینٹر میں سالانہ تقسم اسناد کی تقریب ، امام حرم شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی کی شرکت

  



جدہ(محمد اكرم اسد) امام حرم شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے واضح کیا کہ اسلام دین رحمت ہے۔ اسے جدید وسائل کی مدد سے تمام بندگان خدا تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے۔

شام میں خانہ جنگی کے باعث کٹھن حالات سے گزر ہے ہیں، مدد کی جائے،شام میں پھنسے خاندان کی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل

تفصیلات کے مطابق دعوہ سینٹر میں سالانہ تقسم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب سے خطابکرتے ہوئے امام حرم شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی کا کہنا تھا  کہ دعوۃ سنٹر کے توسط سے 814افراد کا قبول اسلام اس بات کا ثبوت ہے کہ سنٹر سے منسلک داعیان کرام فرض شناسی کا مظاہرہ کر کے غیر مسلموں میں اسلام کے پیغام رحمت کو اخلاص اور ایمانداری سے پہنچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ امام حرم نے کہا کہ ہمارا دین صحابہ کرام ؓ نے بڑی محنت ، اخلاص اور محبت سے لوگوں تک پہنچایا۔ ہمیں اسلام کی روشن تصویر بنی نوع انسان کے سامنے رکھنی ہو گی۔ ہمیں بتانا ہو گا کہ اسلام امن و سلامتی ، اعتدال اور میانہ روی کا علمبردار کا مذہب ہے، دہشت گردی اوربدامنی کانہیں۔ امام حرم نے دعوۃ سنٹر سے منسلک مبلغین کو توصیفی اسناد بھی عطا کیں۔

مزید : عرب دنیا