نیب کی ٹیم قومی ائرلائن کی فلائٹ کے ذریعے لندن سے لاہور روانہ، شہباز شریف بھی اسی پرواز میں ہیں

نیب کی ٹیم قومی ائرلائن کی فلائٹ کے ذریعے لندن سے لاہور روانہ، شہباز شریف بھی ...
نیب کی ٹیم قومی ائرلائن کی فلائٹ کے ذریعے لندن سے لاہور روانہ، شہباز شریف بھی اسی پرواز میں ہیں

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق تحقیقات کے لئے جانے والی نیب کی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور کے لئے روانہ ہوچکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی اسی پرواز سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

پاکستان بیت المقدس پرٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتا: قومی سلامتی کمیٹی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق تحقیقات کے لئے جانے والی نیب کی ٹیم لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس اور دیگر کیسز میں اہم گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ۔ نیب کی ٹیم نے لندن سے راجہ اختر اور رابرٹ ریڈلے کے بیانات بھی قلمبند کئے ۔ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ فلیٹس کا چالان اس ماہ کے آخری ہفتے میں جمع کروایا جائے گا۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے منگل کی صبح لاہور پہنچے گی، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اسی فلائٹ کے ذریعے وطن واپس آ رہے ہیں۔۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی


loading...