پدماوتی کے بعد اب فلم دھڑک بھی مشکلات کا شکار

پدماوتی کے بعد اب فلم دھڑک بھی مشکلات کا شکار
پدماوتی کے بعد اب فلم دھڑک بھی مشکلات کا شکار

  



ممبئی(آن لائن)فلم پدماوتی کے بعد اب بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی فلم دھڑک شوٹنگ کی ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’ دھڑک ‘‘کی شوٹنگ مقامی رہائشیوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر اور احتجاج کی وجہ سے روک دی گئی ہے، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہاں کھڑی عملے کی گاڑیوں اور وینیٹی وین کی وجہ سے امبے کیشور مہادیو مندر کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں جے پور میں فلم کی شوٹنگ سے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے تاریخی مندروں کو نقصان پہنچائے اس لیے فلم کے یونٹ کے سربراہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم 6 جولائی 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ہدایت کار کرن جوہر کی یہ فلم 6 جولائی 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔کچھ عرصے قبل بالی ووڈ کی فلم پدماوتی بھی راجھستان میں گزشتہ کئی ماہ سے انتہا پسند ہندوں کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے اپنے بننے کی ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اب کرن جوہر کی فلم دھڑک کو بھی کچھ اسی طرح کے حالات کا سامنا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح


loading...