پی آئی اے کا عمرہ زائرین کےلیے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی پروازیں بھی چلانے کا اعلان:ترجمان

پی آئی اے کا عمرہ زائرین کےلیے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی پروازیں بھی ...
پی آئی اے کا عمرہ زائرین کےلیے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی پروازیں بھی چلانے کا اعلان:ترجمان

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کےلیے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی پروازیں بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کے تحت اگلے دوہفتے کے د وران4 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی جس کےلیے بڑے طیارے ا ستعمال کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ زائرین کےلیے ایگزیکٹواکانومی کلاس بھی متعارف کروائی ہے جوزائرین کوجدہ اورمدینہ منورہ کی پروازوں میں دستیاب ہوگی،ایگزیکٹواکانومی کلاس میں مسافروں کوبزنس کلاس کاکھانافراہم کیاجائےگا جبکہ مسافروں کو5کلواضافی سامان بھی ساتھ لےجانےکی اجازت ہوگی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بزنس