امریکی ریاست انڈیان میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 3ہلاک

امریکی ریاست انڈیان میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 3ہلاک
امریکی ریاست انڈیان میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 3ہلاک

  



نیویارک (آن لائن) امریکی ریاست انڈیان میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے عملے کے 3ارکان ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سنگل انجن سینا طیارہ جو کینساس سٹی مسوری سے فریڈیریک میری لینڈ کی طرف محو پرواز تھا، ریاست انڈیانا کے گرے جنگلات والے علاقے میں ایک گھر کے پیچھے گرگیا جس کے بعد طیارہ میں سوار عملے کے تنیوں ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا جبکہ واضح سبب سے متعلق تحقیق جاری ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...