3طلاق پر قانون کسی کو پریشان کرنے کے لئے نہیں ،اس کا مقصد مسلم خواتین کو آئینی حق دلانا اور انکے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے:مرکزی وزیر بھارتی اقلیتی امور

3طلاق پر قانون کسی کو پریشان کرنے کے لئے نہیں ،اس کا مقصد مسلم خواتین کو آئینی ...
3طلاق پر قانون کسی کو پریشان کرنے کے لئے نہیں ،اس کا مقصد مسلم خواتین کو آئینی حق دلانا اور انکے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے:مرکزی وزیر بھارتی اقلیتی امور

  



کشن گڑھ باس(آئی این پی) بھارت میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ 3طلاق پر قانون کسی کو پریشان کرنے کیلئے نہیں ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نقوی راجستھان کے ضلع الور میں کشن گڑھ باس میں ساڑھے 11 ہزار کروڑ روپے کے 5ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3طلاق کو قابل سزا جرم بنانے والا مجوزہ بل کسی کو پریشان کرنے کیلئے نہیں لایا جارہا ہے بلکہ اس کا مقصد مسلم خواتین کو آئینی حق دلانے اور ان کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے 3طلاق کو بڑا سماجی مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے مختلف قسم کے مسائل جنم لے رہے تھے۔ واضح رہے کہ مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں 3طلاق کو قابل سزا جرم قراردینے والے بل کو منظوری دیدی ہے۔

مزید : بین الاقوامی