اسرائیلی حکومت دہشت گردوں کے لئے سزائے موت متعارف کرانے کی خواہاں

اسرائیلی حکومت دہشت گردوں کے لئے سزائے موت متعارف کرانے کی خواہاں
اسرائیلی حکومت دہشت گردوں کے لئے سزائے موت متعارف کرانے کی خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی حکومت دہشت گردوں کو موت کی سزا دینے کا قانون متعارف کرانا چاہتی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمن کی سیاسی جماعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل6 سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے اس نوعیت کی قانون سازی پر اتفاق کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئی دہشت گرد جو معصوم شہریوں کو قتل کرتا ہے، اسے سزائے موت ملنی چاہیے۔ سزائے موت کے قانون کے اطلاق سے فلسطینیوں کی طرف سے حملے کرنے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ یہ قانون کب تک معتارف کرایا جائے گا؟ تاحال اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔