چینی جنگی طیاروں کی جاپانی سمندر پر پروازیں،جنوبی کورین طیارے حرکت میں آگئے

چینی جنگی طیاروں کی جاپانی سمندر پر پروازیں،جنوبی کورین طیارے حرکت میں آگئے
چینی جنگی طیاروں کی جاپانی سمندر پر پروازیں،جنوبی کورین طیارے حرکت میں آگئے

  



بیجنگ (آئی این پی ) چینی ایئر فورس نے جاپانی سمندرپر اپنی طویل فاصلے کی مشقیں جاری رکھیں جس سے جنوبی کورین جیٹ طیاروں میں بھی پھرتی دیکھنے میں آئی۔

رائٹر کے مطابق چینی ایئرفورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی اور بمبارطیارے توشیما خلیج کے اوپر سے گزرتے رہے جو جنوبی کوریا اور جاپان کو جداکرتی ہے ، جاپانی سمندر چین کی ملکیت نہیں ہے اس لئے یہ مشقیں قانونی اور ذمہ دارانہ تھیں ، چینی جنگی طیارو ں میں ایچ 6بمبار ، 2جے ۔11جنگی جیٹ طیارے اور ٹی یو ۔154طیارہ شامل تھا ۔ چینی ایئر فورس کے ترجمان شین جنکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان مشقو ں کی پہلے سے منصوبہ بند ی کی گئی تھی اور یہ معمول کے مطابق تھی ۔

سیؤل میں جنوبی کوریا کے مشترکہ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ5چینی فوجی طیارے کوریا کے فضائی علاقے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھے گئے تھے جس پر جنوبی کوریا کے طیارے حرکت میں آ گئے ، چینی طیاروں نے جاپان کے دفاعی زون میں بھی پرواز کی ۔چینی ایئر فورس کے ترجمان نے بھی جنوبی کورین طیاروں کے حرکت میں آنے کا اشارہ کیا ہے تاہم چینی طیاروں نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...