کیا آپ کو معلوم ہے روایتی طور پر چائے کے ساتھ بسکٹ کیوں پیش کیے جاتے ہیں؟ جانئے وہ انتہائی حیرت انگیز بات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی

کیا آپ کو معلوم ہے روایتی طور پر چائے کے ساتھ بسکٹ کیوں پیش کیے جاتے ہیں؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے روایتی طور پر چائے کے ساتھ بسکٹ کیوں پیش کیے جاتے ہیں؟ جانئے وہ انتہائی حیرت انگیز بات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی

  



لندن(نیوز ڈیسک)بعض افراد کو چائے پینے سے جی گھبرانے اور متلی جیسی کیفیت محسوس ہونے لگتی ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ شائد کسی خاص قسم کی چائے سے یہ مسئلہ محسوس ہوتا ہے ، یا شائد ٹھنڈی یا گرم چائے کچھ لوگوں کے لئے موافق نہیں ہوتی۔ خیر وجہ جو بھی ہو، یہ مسئلہ قدیم زمانے سے ہی چائے پینے والوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو درپیش رہا ہے۔ اتفاق سے چائے کے ساتھ ہلکی پھلکی کھانے کی اشیاء پیش کرنے کا رواج بھی قدیم زمانے سے ہی چل رہا ہے، اور جدید زمانے میں تو بسکٹ چائے کے ساتھ لازمی قرار پائے ہیں۔ تو کہیں ان دونوں چیزوں کا آپس میں کوئی تعلق تو نہیں؟ 

دراصل چائے پینے سے، اور خصوصاً جب آپ خالی پیٹ ہوں، گھبراہٹ محسوس ہونے کا تعلق چائے کی قسم یا اس کے ٹھنڈا یا گرم ہونے سے نہیں بلکہ اس میں پائے جانے والے ایک عنصر ’ٹیرنن‘ سے ہے ۔ ویب سائٹ ’ایکسٹرا کرسپی‘ کے مطابق ٹیرنن کڑوے ذائقے والا ایک نامیاتی مرکب ہے جو الکوحل میں بھی پایا جاتا ہے۔ خصوصاً خالی پیٹ اس کا استعمال متلی اور جی گھبرانے جیسی کیفیت پیداکر دیتا ہے ۔ یہ مرکب چائے میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ سیاہ چائے میں اس کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے ۔چائے کو زیادہ دیر ابالنے سے اس کا ارتکاز بھی زیادہ ہو جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چائے جتنی زیادہ پکی ہوئی ہو گی ٹیرنن کی مقدار اتنی زیادہ ہو گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ چائے کے ساتھ روٹی، چاول، بریڈ کا ٹکڑا، یا گندم سے بنی کوئی اور چیز کھا لیں تو ٹیرنن مرکب کا اثر بہت کمزور پڑ جاتا ہے اور ہرگز کوئی گھبراہٹ یا متلی محسوس نہیں ہوتی۔ بس یہی وجہ تھی کہ چائے کے ساتھ ہلکے پھلک کھانے کا رواج شروع ہوا، اور آج کے دور میں یہ ہلکی پھلکی چیز بسکٹ کی صورت میں چائے کے ساتھ لازم و ملزوم ہو چکی ہے۔

تو اگر آپ کو چائے پینے کے بعد گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے تو اس سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ چائے کو بہت زیادہ نہ پکائیں۔ بہتر ہے کہ اسے دو منٹ سے کم وقت کیلئے ابالیں۔ چائے میں دودھ شامل کرنے سے بھی ٹیرنن کا اثر کمزور پڑ جاتا ہے اور اگر آپ خالی پیٹ چائے پینے سے پرہیز کریں تو بھی اس مسئلے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اگر متلی کی کیفیت محسوس ہو رہی ہو تو بسکٹ ضرور کھائیں، یا پھر بریڈ کا ٹکڑا کھا لیں، پھر بھی مسئلہ حل نا ہو تو ادرک کا ٹکڑا چبانا شروع کر دیں، اس سے کافی بہتری محسوس ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس