ٹی ٹین کرکٹ میں 11کھلاڑی بہت زیادہ ،کم کرنا ہوں گے:شاہد آفریدی
شارجہ(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ میں 11کھلاڑیوں کی ٹیم بہت زیادہ ہے اسے کم کرنا ہوگا ، جو لڑکے پرفارم نہ کررہے ہوں میں ان کے ساتھ زیادہ بیٹھتا ہوں ۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ تو اب آیا ہے لیکن میں نے 1996سے 50اوور فارمیٹ کو بھی ٹی ٹین میں تبدیل کیا ہوا ہے ۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جب میں جب تک آپ انجوائے نہ کریں پرفارم بھی نہیں کرسکتے ، میری کپتانی کے دوران بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ سب کو برابر موقع دوں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں جب بھی کوئی لڑکا پرفارم نہ کررہا ہو تو میں اسے ڈریسنگ روم میں اکیلا نہیں بیٹھنے دیتا بلکہ اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حوصلہ بڑھاتا ہوں ۔