امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،6 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے

امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،6 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے
امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،6 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین پٹری سے اتر جانے کے باعث6افراد ہلاک جبکہ  درجنوں زخمی ہوگئے، ابھی بھی ئی افراد بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس سے ٹرمپ کے فیصلے پرسلامتی کونسل کااجلاس،امریکہ نے قرارداد ویٹو کردی

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں ایک بوگی آئی فائیو موٹر وے پر جا گری۔اٹکمار ٹرین انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاونٹی میں پیش آیا۔امریکی حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن کے ٹرانسپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...