اِس لڑکے کو برہنہ کر کے اِس کے چہرے پر کالک کیوں مَلی جا رہی ہے؟ جواب جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

اِس لڑکے کو برہنہ کر کے اِس کے چہرے پر کالک کیوں مَلی جا رہی ہے؟ جواب جان کر ...
اِس لڑکے کو برہنہ کر کے اِس کے چہرے پر کالک کیوں مَلی جا رہی ہے؟ جواب جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

  



نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں گزشتہ روز سکول جاتی لڑکی کو چھیڑنے والے تین موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور پھر ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ پورے ملک میں ان کا تماشا بنا دیا ہے۔ 

ٹائم آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ نالیندا شہر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی سکول جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر بیٹھے تین نوجوانوں نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ وہ مسلسل لڑکی کو حراساں کر رہے تھے اور سب کے سامنے اس کے ساتھ دست رازی کی کوشش کر رہے تھے ۔ خوفزدہ ہو کر لڑکی نے شور مچا دیا جس پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور تینوں لڑکوں کو پکڑ لیا۔

اہل علاقہ نے ان کی خوب مرمت کی اور پھر انہیں برہنہ کر کے ان کے منہ پر کالک ملی اور انہیں علاقے کا چکر لگوایا۔ موقعے پر موجود لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے خلاف ملنے والی اطلاعات کی تحقیق کی جا رہی ہیں لیکن جن لوگوں نے انہیں پکڑ کر برہنہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...