پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتیں علاقائی اور وقتی بلبلا ہیں: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتیں علاقائی اور وقتی بلبلا ہیں: ...
پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتیں علاقائی اور وقتی بلبلا ہیں: بلاول بھٹو

  



کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی2018 کا الیکشن جیت کر عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی کیونکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی جماعتیں علاقائی اور وقتی بلبلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ا پوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال ٹالپور، مولابخش چانڈیوں ،سعید غنی سمیت نثار کھوڑو اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سندھ میں پارٹی فعال کرنے سمیت 2018 کے انتخابات کی تیاریوں حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اور اب مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں اور گالیوں کیساتھ ساتھ دوسروں پر جھوٹے الزام بھی لگارہے ہیں لیکن 2018 کا الیکشن پیپلزپارٹی جیت کر مخالفین کو چاروں شانے چیت کردے گی اور علاقائی یا وقتی بلبلا پارٹی تماشہ دیکھتی رہ جائیں گی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی


loading...