شاہ رخ خان کی طرف سے بھارتی باکسر کور سنگھ کو مالی امداد فراہم

شاہ رخ خان کی طرف سے بھارتی باکسر کور سنگھ کو مالی امداد فراہم
شاہ رخ خان کی طرف سے بھارتی باکسر کور سنگھ کو مالی امداد فراہم

  



ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت کے باکسنگ لیجنڈ کور سنگھ کی مالی امداد فراہم کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے پنجاب کے باکسر کور سنگھ کے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے 5 لاکھ کی مالی امداد فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کے لئے باعث فخر ہوتے ہیں اور ایک معاشرے کے طور پر ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے جبکہ ہر کسی کو اس کے لئے کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کور سنگھ کی جلد صحت یابی اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح


loading...