z ٹریکٹروں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

z ٹریکٹروں کی تیاری اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

  



اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 5مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اورفروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنیوں اوراداروں کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن آل پاکستان آٹوموٹیومینوفکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جولائی سے لیکر نومبر تک ملک میں 27ہزار 678 یونٹس ٹریکٹر تیار اور 27ہزار313کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ملک میں 16ہزار889یونٹس ٹریکٹرزتیاراور17ہزار732کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔عدادوشمارکے مطابق پانچ ماہ کے دوران فئیٹ کے 11 ہزار90ٹریکٹررزتیاراور10ہزار 838یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی،

میسی فرگوسن نے 3226یونٹس ٹریکٹررزتیاراور3103یونٹس فروخت کئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے زراعت اور ٹریکٹرسازی کی صنعت کیلئے مراعات کے نتیجے میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

مزید : کامرس


loading...