افغان امن مذاکرات ختم ، طالبان نمائندے دوبارہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات کریں گے
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ابو ظہبی میں جار ی افغان امن مذاکرات کا دور ختم ، طالبان اورامریکہ کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتقاق ، طالبان نمائندے دوبارہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات کریں گے ۔
جیونیوز کے مطابق افغانستان میں امن کیلئے ابوظہبی میں امریکہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات کادور ختم ہوگیاہے ، مذاکرات میں شریک طالبان نمائندوں اور امریکی نمائندہ برائے افغان امور زلمے خلیل زاد میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ مذاکرات میں شریک طالبان نمائندے اپنی شوریٰ سے بات کر کے بعد زلمے خلیل زاد سے دوبارہ ملاقات کریں گے ۔زلمے خلیل زاد نے افغان حکام کو مذاکرا ت بارے آگا ہ کردیاہے ۔