مردان ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،مقدمات درج
مردان(بیورو رپورٹ) پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 19کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا منشیات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کے واضح احکامات پر پولیس نے مختلف تھانوں کے حدود میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان بخت زادہ ولد فروش ساکن مسلم آباد تخت بھائی سے 2650گرام چرس، طارق ولد یار محمد سکنہ مزدور آباد تخت بھائی سے 3030گرام چرس ، محمد ساجد ولد نظر محمد سکنہ فاطمہ سے 1290گرام ہروئین ، جاوید ولد عبدالستار ساکن چک بلندئے سے 1630گرام چرس ، قیصر ولد خان بہادر ساکن دربند کاٹلنگ سے 1182گرام چرس، گلزار احمد خواجہ محمد ساکن تازہ گرام خرکے سے 1050گرام چرس ، عبدالرحمن ولد وزیر ساکن تازہ گرام خرکے سے 1010گرام چرس اور ایک بوتل شراب، محمد یحیی ولد سجاد علی ساکن باغ ارم سے 2005گرام چرس ، اعجاز علی ولد رحمت گل ساکن باغ ارم سے 3000گرام چرس ، جاوید ولد اورنگزیب ساکن فاطمہ روڈ گل آباد سے 1050گرام چرس، عادل ولد تاج بر سکنہ پار ہوتی سے 1125گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے مردان پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کو منشیا ت کی لعنت سے پاک کر کے پر امن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں منشیات فروش اس گھناؤنے دھندے سے توبہ طائف ہو کر راہ راست پر آجائے بصورت دیگر ان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر کے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔