ملزم شعیب پر 23اے ٹی ایم مشینو ں سے4کروڑ61لاکھ85ہزار نکلوانے فرد جرم عائد

ملزم شعیب پر 23اے ٹی ایم مشینو ں سے4کروڑ61لاکھ85ہزار نکلوانے فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ملک منیر جوئیہ نے حبیب بینک کی طرف سے لاہور میں مختلف جگہوں پر رکھے 23 اے ٹی ایم کی مشینوں سے 4کروڑ 61لاکھ 85ہزارروپے نکالنے والے ملزم شعیب علی پر فرد جرم عائد کردی۔بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ملک منیر جوئیہ کی عدالت میں ایف آئی اے کی طرف سے حبیب بینک کی طرف سے مختلف جگہوں پر اے ٹی ایم کی مشنوں کی حفاظت کے لئے مخصوص فونیکس کمپنی کے دو ملازم شعیب علی اور سید بلال گیلانی کے خلاف چالان عدالت میں پیش کررکھاہے، عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں ایک ملزم سید بلال گیلانی مفرور ہے ،عدالت میں چالان آنے پر گزشتہ روز فاضل جج نے ملزم شعیب علی پر فردجرم عائد کردی ۔عدالت نے پراسکیوشن کو گواہ عدالت میں پیش کرنے کے لئے 3جنوری تک کی مہلت دے دی ہے

مزید :

علاقائی -