پینشنرز ایکشن کمیٹی کا اجلاس
لاہور(پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان پنشنرز ایکشن کمیٹی پاکستان کا اجلاس پیپلزویلفیئر سنٹر رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ہوا۔ چیئرمین پینشنرز ایکشن کمیٹی پاکستان سید کرامت علی شاہ بخاری، صدر جاوید احمد خان، جنرل سیکرٹری عارف علی، کوآر ڈی نیٹر ظفر صادق، عتیق قمر، ایڈیشنل سیکرٹری ریاض احمد خان، عباس سندھو، اشفاق مغل، چوہدری محمد انور و دیگر نے کہا کہ انتظامیہ وعدے پورے، اگلے مرحلے میں تمام شہروں میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے کریں گے ہمارا تیسرا احتجاج پینشنرز کا ایک ملک گیر کنونشن ہو گا جس میں تمام پینشنرز اکٹھے ہو کر احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔