امامیہ سٹوڈنٹس کا کنونشن اختتام پذیر

امامیہ سٹوڈنٹس کا کنونشن اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کا دو روزہ کنونشن اختتام پزیرہوگیا۔لاہور کے مقام امامیہ کالونی میں کنونشن کے آخری روز برادر ڈاکٹر علی رضاکو مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے منتخب کیا

کنونشن کے آخر میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدرقاسم شمسی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل کنونشز کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے لاہور سمیت ملک کے دیگر ڈویژن کے صدور کا انتخاب گزشتہ روزاراکین عمومی نے کیا ۔پہلے اوردوسرے مرحلے میں کراچی سے محمد عباس، راولپنڈی کے مسلم عباس، نصیرآباد ڈویژن کے احسان لاشاری پشاور کے شاہ حبیب، ملتان کے عاطف حسین ،سرگودھا ڈویژن کے صدر دانش علی ، ساہیوال ڈویژن کے صدر فیضان علی، آزاد کشمیر سے رضی عباس ،ایاز کھوسہ ڈی جی خان سے، شاہ حبیب پشاور ڈویژن صدر منتخب ہوئے۔