سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میانی صاحب قبرستان کی نئی کمیٹی تشکیل د ے دی

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میانی صاحب قبرستان کی نئی کمیٹی تشکیل د ے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میانی صاحب قبرستان کی نئی کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی 15ممبران پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں سرکاری و غیر سرکاری اراکین شامل ہے۔ ڈی سی لاہور کمیٹی کی چیئر مین ہونگی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔ سرکاری ممبران میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی جی شہر خموشاں، ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شامل ہیں۔

غیر سرکاری ممبران میں جسٹس ریٹائرڈ زیدالحسن، ڈاکٹر امجد ثاقب،سردار شاہد اقبال، محمداویس صدر لاہور ہائی کورٹ بار،صدر چیمبر آف کامرس لاہور،جنید رزاق اور عرفان حسین ایڈووکیٹ شامل ہیں۔