افواج پاکستان ملکی دفاع اور سلامتی کی محافظ ہیں،جاوید اقبال بٹ
لاہور(بزنس رپورٹر)چیئرمین جنرل(ر)راحیل شریف لورزفورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے دفاع استحکام اور سلامتی کی محافظ ہیں پاک فوج کے جوانوں نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نکالنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔
، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو پاکستان سے محب وطن کرنے والے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے پاک فوج کے جوانوں کا لہو ملکی سرحدوں کے دفاع کی بنیادوں میں شامل ہے انشااللہ وطن عزیز کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو شکست فاش ہوگی پاکستان دنیا کی پُرامن ترین مملکت بنے گا عوام امید اور روشنی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔
جاوید اقبال