طبی ریسرچ سے استفادہ وقت کا تقاضہ ہے،پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان

طبی ریسرچ سے استفادہ وقت کا تقاضہ ہے،پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے کہا ہے کہ طریقہ علاج کو دور حاضر کی جدید طبی ریسرچ سے ہم آہنگ کرنا بے حد ضروری امر ہے ۔پڑوسی ممالک میں طبی نصاب اورطریقہ علاج کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ضروری تبدیلیاں لائی جارہی ہے ۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ’’طبی نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے لئے ضروری اقدامات ‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید گردیزی نے کہا کہ میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل طلبا ء مریضوں کیلئے علاج کے جدید طریقہ کار اختیار کریں گے۔ پروفیسرشمسہ ہمایوں نے طبی ماہرین کا خیر مقدم کیا ۔ مہمان خصوصی صدر کالج آفزیشن آف سرجن پاکستان پروفیسر ظفر اللہ چوہدری تھے ،پینل آف ایکسپرٹ میں پروفیسر جاوید گردیزی اور پروفیسر مودت رانا شامل تھے ۔

تقریب میں پروفیسر خالد خان ،پروفیسر کامران خالد خواجہ ،پروفیسر شیری خاور،پرفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر شمسہ ہمایوں اورسینئر فکلٹی ممبر ز نے شرکت کی ۔