وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات ،صدراردگان کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد(آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقا ت سمیت مختلف ا مو ر پر باہمی تعاون بڑھا نے کے معا ملا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ترک وزیرداخلہ نے اپنی قیادت کی طرف سے عمران خان کو منصب سنبھا لنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں وزیرز مملکت داخلہ شہریار آ فریدی بھی موجود تھے ۔پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم ہا ؤ س اسلا م آباد میں ہونیوالی ملا قات میں سلیمان سوئلو نے ترک صدرکی جانب سے انہیں تہنیتی پیغام بھی پہنچایااور پاک ترک تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے وزیر ا عظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر و دیگر قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، وزیر ا عظم نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترک وزیر داخلہ