مالم جبہ اراضی لیز کیس ،نیب نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو کلین چٹ دیدی
پشاور(آئی این پی ) نیب نے مالم جبہ زمین لیز کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو کلین چٹ دیدی،تفصیلات کے مطابق نیب نے ما لم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا،جس پر وہ گزشتہ روزنیب نوٹس کے مطابق پیش ہوگئے جبکہ سینئر وزیرعاطف خان پیش نہ ہو سکے۔ نیب حکام نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود خان کا کہنا تھا مالم جبہ زمین لیز میں کسی بھی کاغذ پر میرے دستخط نہیں، اراضی کی لیز کا مجھے معلوم نہیں تھا، میری وزارت تبدیل ہو گئی تھی، نیب آفس میں یہ میری پہلی اور آخری پیشی تھی، نیب نے مجھے کلین چٹ دیدی ہے،و ز یر ا علی نے کہا تفتیش کے دوران نیب کی جانب سے مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔واضح رہے تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔
کلین چٹ