خیبر میں بجلی بندش سے پانی ناپید ،عوام کو مشکلات کا سامنا
خیبر (بیوروپورٹ)بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقے کے ٹیوب ویل بند ہو گئے ہیں وعدے کے باوجود ہی ٹیسکو سپرٹنڈنٹ نے ڈبل کنکشن ختم کرنے سے معذرت کر لی بجلی بندش کی بڑی وجہ علاقے میں دبل کنکشن ہیں، اثرورسوخ کی وجہ سے ہی ڈبل سورس جاری ہے ، کل تک انکے مسائل حل نہیں کئے گئے تو پاک افغان شاہراہ بند کر کے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ، پولیو سے بائکاٹ بھی کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار مزرینہ کے رہائشی عثمان غنی ، حاجی رضا، جان عالم، نواب شاہ و دیگر نے اپنے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار لنڈی کوتل عصمت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر عمران یوسفزئی سے بھی اس بجلی کی بندش پرٹیسکو کے سپر ٹنڈنٹ اور ایکسئین سے ملاقاتیں کراکے ڈبل کنکشن اور چوبیس گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ سے آگاہ کیا لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ا نہوں نے کہا کہ سپرٹنڈنٹ لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن شاہد خان سے انکے مسلیکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے بلکہ وعدے کے باوجود انکے بجلی لائن بحالی کرنے سے معزرت کرلی جس کی وجہ سے مزرینہ کے ہزاروں کی آبادی کو بجلی چوبیش گھنٹے بند ہو تی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی بندش سے علاقے کے ٹیوب ویلز بند ہو گئے جسکی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں انہوں نے دھمکی دی کی اگر منگل تک انکے مسائل حل نہیں کئے گئے تو پاک افغان شاہراہ بند کر کے احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا جو مسلے کہ حل ہونے تک جاری رہے گا۔